اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، ریڈ زون بند، ٹریفک کیلئے خصوصی ڈائیورشن پلان جاری
اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، ریڈ زون بند، ٹریفک کیلئے خصوصی ڈائیورشن پلان جاری
اسلام آباد: غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کشمیر چوک، کلب روڈ سے سرینگر ہائی وے تک زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک بند رہے گی جبکہ سرینگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک آمد و رفت معطل ہوگی۔ شکرپڑیاں روڈ، چاند تارہ چوک سے سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو اور خیابان چوک سے بلیو ایریا روڈ بھی بند رہیں گے۔
اسی طرح فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ اور ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ 11 اور 12 اپریل کے دوران شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں جی ٹی روڈ، موٹروے اور دیگر متبادل کوریڈورز شامل ہیں۔
