امریکی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد بغیر معاہدہ واپس روانہ، ایران نے شرائط مسترد کردیں
امریکی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد بغیر معاہدہ واپس روانہ، ایران نے شرائط مسترد کردیں
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکی وفد اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
روانگی سے قبل پریس کانفرنس میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں تاحال کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا، اسی لیے امریکی وفد بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران متعدد اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم ایران نے امریکی شرائط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کے مطابق امریکہ نے مذاکرات میں نیک نیتی اور لچک کا مظاہرہ کیا۔
