اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کے نام فہرست میں شامل، سیکیورٹی سخت

0
اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کے نام فہرست میں شامل، سیکیورٹی سخت

اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کے نام فہرست میں شامل، سیکیورٹی سخت

بانی پی ٹ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے چھ رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز یہ فہرست جمع کرائی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، بابر اعوان، نیاز اللہ نیازی، جمشید خان، شمسہ کیانی اور نادیہ سیف شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کی بھی جیل آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ داہگل، فیکٹری ناکہ، ماربل فیکٹری ناکہ اور جیل کے مختلف داخلی راستوں پر اضافی پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں، اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے