پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری، مشفق الرحیم کی نصف سنچری مکمل

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز مشفق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز سے کیا۔

کھیل کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی مشفق الرحیم نے شاندار نصف سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے 114 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پہلے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنا لیے تھے۔

بنگلادیش کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان نجم الحسن شنتو 101، مومن الحق 91، محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے