ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Pakistan Meteorological Department نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح دیر، چترال، مالاکنڈ، کوہستان، بونیر، مہمند اور باجوڑ میں بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ کرم، پاڑہ چنار، کرک، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوات اور مالم جبہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ شام کے اوقات میں بالائی اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی موجود ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا جبکہ آج جڑواں شہروں میں مزید بارش متوقع ہے۔

National Disaster Management Authority (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، قصور، میانوالی، سرگودھا، جھنگ اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے