خواجہ آصف کا افغانستان پر سخت وار، بنوں حملے کے خون کا حساب لینے کا اعلان

0
خواجہ آصف کا افغانستان پر سخت وار، بنوں حملے کے خون کا حساب لینے کا اعلان

خواجہ آصف کا افغانستان پر سخت وار، بنوں حملے کے خون کا حساب لینے کا اعلان

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بنوں پولیس چوکی پر حملے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے افغانستان پر شدید تنقید کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نتیجے میں بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا اور پاکستان اس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انسانی تاریخ میں اتنی احسان فراموشی کبھی نہیں دیکھی گئی جتنی افغانستان نے کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت اور افغانستان کی سرپرستی میں سرحد پار سے دہشت گرد پاکستان بھیجے جا رہے ہیں اور افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی وار لڑی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جیسے معرکۂ حق میں بھارت کا مقابلہ کیا گیا، اسی طرح افغانستان کے معاملے میں بھی مؤثر ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کرکے اظہارِ ہمدردی کیا ہے، یہ صرف ایک صوبے نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جنگ ہے، اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے