اداکارہ نے آئندہ فردوس جمال کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا
اداکارہ نے آئندہ فردوس جمال کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ Shaista Jabeen نے سینئر اداکار Firdous Jamal کے خواتین سے متعلق مبینہ رویے پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ انسان کی انا، فطرت اور تربیت ہی اسے بناتی یا بگاڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Firdous Jamal بلاشبہ ایک بہترین اداکار ہیں، لیکن اگر انسان اچھا نہ ہو تو اس کی کامیابی بے معنی ہو جاتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف ایک بار فردوس جمال کے ساتھ کام کیا اور وہی تجربہ ان کے لیے کافی تھا۔ ان کے مطابق وہ خواتین کے بارے میں نامناسب گفتگو کرتے ہیں اور وہ ایسی باتیں سننا بھی پسند نہیں کرتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ Firdous Jamal نے ماضی میں کئی سینئر اداکاروں کے خلاف بھی باتیں کیں، تاہم وہ فنکار اپنے کام اور مقام کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور کسی کے بیان سے ان کی عظمت کم نہیں ہوتی۔
