پاکستان کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کمی، معیشت میں بہتری کے اشارے
پاکستان کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کمی، معیشت میں بہتری کے اشارے
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مئی 2026 کے تجارتی اعداد و شمار سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران برآمدات میں 10 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 22 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مشیر خزانہ Khurram Schehzad نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والے فنڈز میں بھی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
مشیر خزانہ کے مطابق درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور تجارتی توازن بہتر ہو رہا ہے۔
