ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا سب سے مہنگا
ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا سب سے مہنگا
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے مہنگا آٹا کراچی میں فروخت ہو رہا ہے جہاں 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے بعد پشاور میں قیمت 2750 روپے جبکہ وفاقی دارالحکومت Islamabad میں 2733 روپے اور راولپنڈی میں 2707 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ اور بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2700 روپے، حیدرآباد میں 2600 روپے، خضدار اور لاڑکانہ میں 2400 روپے، فیصل آباد میں 2350 روپے اور گوجرانوالہ میں 2333 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں لاہور میں آٹے کی قیمت نسبتاً کم رہی جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو بڑے شہروں میں سب سے کم قیمت ہے۔
