حوثیوں کے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے، 13 افراد زخمی
حوثیوں کے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے، 13 افراد زخمی
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)یمن کے حوثیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے خمیس مشیط، ابہا اور طائف سمیت سعودی شہروں پر حملے کیے۔ حملوں کے نتیجے میں 7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے دانستہ اور بار بار کیے جانے والے حملے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ان کے طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترکی المالکی کے مطابق اتحادی افواج سعودی عرب کی خودمختاری، شہری تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت کارروائی کرے گی، جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج حقِ دفاع کے اصولوں کے مطابق ہوگی۔
