قطر کا باب المندب کی ممکنہ بندش کے سنگین نتائج سے خبردار، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

0
قطر کا باب المندب کی ممکنہ بندش کے سنگین نتائج سے خبردار، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

قطر کا باب المندب کی ممکنہ بندش کے سنگین نتائج سے خبردار، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)قطر نے آبنائے باب المندب کی بندش کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے سفارت کاری اور مکالمے پر زور دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے عہدے دار ابراہیم الہاشمی نے کہا کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، قطر نہیں چاہتا کہ باب المندب کی بندش سے عالمی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ مزید بحران سے بچنے کے لیے قطر سفارتی کوششوں اور مکالمے کو ترجیح دے رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مربن خام تیل 118 ڈالر فی بیرل، برینٹ 108 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے