امریکا میں گرفتار خاتون کی تصویر جینیفر لوپیز سے مشابہت پر وائرل

0
امریکا میں گرفتار خاتون کی تصویر جینیفر لوپیز سے مشابہت پر وائرل

امریکا میں گرفتار خاتون کی تصویر جینیفر لوپیز سے مشابہت پر وائرل

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکا میں بیٹریاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ایک خاتون کی پولیس ریکارڈ کی تصویر امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز سے مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مینیسوٹا کے علاقے مونٹیسیلو میں 35 سالہ سائرینا این کوسٹ کو 30 اگست کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد پولیس نے خاتون کی ریکارڈ کے لیے تصویر بنائی، جو منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے چہرے کے خدوخال کو جینیفر لوپیز سے مشابہ قرار دیتے ہوئے تصویر پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔

خاتون کی تصویر کی یہ غیر معمولی مشابہت ہی اس کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ بنی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے