حیسکو کا بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس، ملوث افراد پر ایف آئی آر اور سخت کارروائی کا اعلان

0
حیسکو کا بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس، ملوث افراد پر ایف آئی آر اور سخت کارروائی کا اعلان

حیسکو کا بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس، ملوث افراد پر ایف آئی آر اور سخت کارروائی کا اعلان

حیدرآباد: حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے کہا ہے کہ زیرو لوڈشیڈنگ فیڈرز پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت مانیٹرنگ اور ویجیلینس جاری ہے، اور بجلی چوری میں ملوث کسی بھی صارف یا ملازم کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں ایف آئی آر کا اندراج لازمی ہوگا جبکہ متعلقہ ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات حیسکو کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی، جہاں تمام آپریشن سرکلز کے افسران سے ماہ مارچ 2026 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریکوری، لاسسز اور زیرو لوڈشیڈنگ فیڈرز کی کارکردگی پر خصوصی غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مارچ 2026 میں ریکوری میں 12.66 فیصد اضافہ جبکہ لاسسز میں 3.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اور مجموعی ریکوری 94 فیصد رہی۔ سی ای او نے اس پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور صارف دوست پالیسی کے تحت 100 فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 44 عدد 11 کے وی فیڈرز کو زیرو لوڈشیڈنگ پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ رواں مالی سال میں 68 فیڈرز کو زیرو لوڈشیڈنگ پر لانے کا ہدف مقرر ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کا اعتماد بحال کیا جائے۔

اجلاس میں بہترین کارکردگی پر ایس ای آپریشن سرکل میرپور خاص امیر احمد میمن، ایکسین کوٹری اختیار احمد میمن، ایکسین لطیف آباد سجاد پرویز، ایس ڈی او حالی روڈ سجاد رند اور ایکسین ٹنڈو الہیار سید عاقب عباس شاہ کو شاباشی دی گئی، جبکہ دیگر افسران کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے