عامر خان کا طلاق کے بعد مشکل دور اور شراب نوشی کی عادت پر انکشاف

0
عامر خان کا طلاق کے بعد مشکل دور اور شراب نوشی کی عادت پر انکشاف

عامر خان کا طلاق کے بعد مشکل دور اور شراب نوشی کی عادت پر انکشاف

بالی ووڈ کے اداکار عامر خان نے اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے طلاق کے بعد اپنی زندگی کے ایک مشکل اور جذباتی دور پر کھل کر بات کی ہے۔ ان کے مطابق وہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور اسی دوران انہوں نے پہلی بار شراب نوشی شروع کی، جو بعد میں تقریباً ڈیڑھ سال تک ایک عادت بن گئی۔

عامر خان نے بتایا کہ وہ پہلے شراب نہیں پیتے تھے، لیکن طلاق کے بعد جذباتی تنہائی اور دباؤ کی وجہ سے یہ عادت شروع ہوئی۔ انہوں نے اس دور کو اپنی زندگی کا “کمزور وقت” قرار دیا۔

واضح رہے کہ عامر خان کی رینا دتہ سے شادی 1986 میں ہوئی تھی اور دونوں 2002 میں الگ ہوگئے۔ ان کے دو بچے ہیں۔ بعد میں انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، تاہم 2021 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے