پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو بڑا بوسٹ، گلین میکسویل ٹیم میں شامل

0
پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو بڑا بوسٹ، گلین میکسویل ٹیم میں شامل

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو بڑا بوسٹ، گلین میکسویل ٹیم میں شامل

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو اہم تقویت مل گئی ہے، جب آسٹریلوی اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میکسویل آج صبح کراچی پہنچے، جس کی تصدیق حیدرآباد کنگزمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کی گئی ہے۔

ٹیم اب تک پی ایس ایل 11 میں چار میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ایسے میں جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل کی شمولیت کو ٹیم کے لیے ایک اہم پیش رفت اور ممکنہ گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان کی موجودگی سے نہ صرف بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہوگی بلکہ ٹیم کے مجموعی توازن میں بھی بہتری آنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے