پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، فی لیٹر 134 روپے 81 پیسے کمی کا اعلان

0
پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، فی لیٹر 134 روپے 81 پیسے کمی کا اعلان

پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، فی لیٹر 134 روپے 81 پیسے کمی کا اعلان

پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت میں 134 روپے 81 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے، جس کا بڑا سبب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی قرار دیا جا رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ 10 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 80 ڈالر فی بیرل تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی عالمی قیمت 270 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 190 ڈالر 70 سینٹ تک آگئی، جبکہ 2 اپریل کو یہ قیمت 270 ڈالر فی بیرل تھی۔ اس سے قبل 28 فروری کو جنگی صورتحال کے آغاز پر قیمت 88 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیزل کی درآمد پر فی بیرل 5.10 ڈالر پریمیم ادا کرتا ہے، جبکہ فی لیٹر پر 1.54 روپے حادثاتی اخراجات اور 15.68 روپے کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہوتی ہے۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی عالمی قیمت بھی کم ہو کر تقریباً 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی، جس کے بعد اب اس میں بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے