اداکارہ تریشا کرشنن کو بم دھمکی، سرچ آپریشن کے بعد اطلاع جعلی قرار

0
اداکارہ تریشا کرشنن کو بم دھمکی، سرچ آپریشن کے بعد اطلاع جعلی قرار

اداکارہ تریشا کرشنن کو بم دھمکی، سرچ آپریشن کے بعد اطلاع جعلی قرار

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو پولیس کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تریشا کرشنن کے گھر کے ساتھ ساتھ بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر بھی بم نصب کیے گئے ہیں۔

دھمکی موصول ہوتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مقامات پر تفصیلی سرچ آپریشن کیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تلاشی کے باوجود کوئی بھی مشکوک یا خطرناک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

حکام نے بعد ازاں اس دھمکی کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق حالیہ عرصے میں اس نوعیت کی متعدد جعلی ای میلز موصول ہو رہی ہیں، جن میں معروف شخصیات اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے جاتے ہیں، تاہم اب تک کی تمام تحقیقات میں یہ اطلاعات غلط ثابت ہوئی ہیں۔

دوسری جانب تریشا کرشنن کی اداکار وجے کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں بھی گردش کر رہی ہیں۔

کچھ غیر مصدقہ رپورٹس میں وجے کی ذاتی زندگی سے متعلق دعوے بھی سامنے آئے ہیں، تاہم ان خبروں کی کسی سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے