رجب بٹ نے بیٹے کی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت دے دی
رجب بٹ نے بیٹے کی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت دے دی
معروف پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان سے متعلق وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے۔
رجب بٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے بیٹے کی کوئی ویڈیو شیئر کرنا چاہتے تو خود اپنے یوٹیوب چینل پر کرتے، کسی لیک یا غیر مصدقہ مواد پر انحصار نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دوستوں کی جانب سے کوئی ویڈیو لیک نہیں ہوئی، اور جو مواد وائرل ہوا ہے وہ دراصل AI پر مبنی ہے، جس پر عوام کا ردعمل ان کے مداحوں کی محبت کا اظہار ہے۔
رجب بٹ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ انہوں نے طلاق سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی بھی تردید کی۔
یاد رہے کہ رجب بٹ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمان فاطمہ کی شادی کچھ عرصہ پہلے ہوئی تھی، تاہم بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ ان کا بیٹا کیوان سلطان اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہا ہے۔
