سعودی عرب کی پاکستان کے لیے مالی معاونت میں بڑا اضافہ

0
سعودی عرب کا پاکستان کیلیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں توسیع

سعودی عرب کا پاکستان کیلیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں توسیع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی منظوری دے دی ہے، جن کی ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس میں بھی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب یہ رقم سالانہ رول اوور کے بجائے طویل مدتی بنیادوں پر برقرار رہے گی۔

یہ اعلان ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف بہار اجلاس 2026 کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں کیا گیا، جہاں محمد اورنگزیب نے پاکستان کی بیرونی مالی حکمت عملی اور معاشی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور مجموعی مالی استحکام کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک بیرونی مالی دباؤ اور ادائیگیوں کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے