روس کے میزائل اور ڈرون حملے، یوکرین میں 12 افراد ہلاک
روس کے میزائل اور ڈرون حملے، یوکرین میں 12 افراد ہلاک
یوکرین پر روس کے تازہ میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں مختلف شہروں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق جنوبی ساحلی شہر اوڈیسا میں حملوں کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسی طرح دارالحکومت کیف میں کم از کم 4 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وسطی شہر دنیپرو میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 12 تک پہنچ گئی ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
