شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی اہم ملاقات، پاک سعودی تعلقات اور خطے کے امن پر اتفاق

0
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی اہم ملاقات، پاک سعودی تعلقات اور خطے کے امن پر اتفاق

شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی اہم ملاقات، پاک سعودی تعلقات اور خطے کے امن پر اتفاق

شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کا اعلامیہ سعودی خبر رساں ادارے Saudi Press Agency نے جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

سعودی ولی عہد نے پاک سعودی اسٹرٹیجک تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مزید مستحکم بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے مختلف اقدامات زیر بحث آئے۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف اور سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے