ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ، وائٹ ہاؤس میں اہم شخصیت کے دورے اور پریس کانفرنس کا اعلان
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ، وائٹ ہاؤس میں اہم شخصیت کے دورے اور پریس کانفرنس کا اعلان
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حال ہی میں “اچھی خبر” موصول ہوئی ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ معاملات بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق جلد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی اور ایک “اہم اور ذہین شخصیت” کل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی جو اپنے ملک اور دیگر ممالک دونوں کے بارے میں سوچتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے اور ممکنہ معاہدے کے تحت کسی مالی تبادلے کی توقع نہیں ہے۔
