پی سی بی کا بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان مقرر

0
پی سی بی کا بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان مقرر

پی سی بی کا بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان مقرر

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔

اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم 27 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی جو یکم مئی تک جاری رہے گا، جبکہ قومی اسکواڈ 2 مئی کو بنگلا دیش روانہ ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں مصروف کھلاڑی اپنی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد کیمپ کو جوائن کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے