پاکستان-زمبابوے ویمنز سیریز: میچ آفیشلز کا اعلان، کراچی میں 4 سے 15 مئی تک مقابلے

0
پاکستان-زمبابوے ویمنز سیریز: میچ آفیشلز کا اعلان، کراچی میں 4 سے 15 مئی تک مقابلے

پاکستان-زمبابوے ویمنز سیریز: میچ آفیشلز کا اعلان، کراچی میں 4 سے 15 مئی تک مقابلے

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سیریز کراچی میں 4 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے۔

تمام چھ میچوں میں سری لنکا کی نمیلی پیریرا آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستانی امپائرز میں ذوالفقار جان، طارق رشید، صالحہ امتیاز، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں۔

ون ڈے سیریز کے لیے کامران چوہدری جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق آفیشلز کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ شفاف اور منصفانہ مقابلے یقینی بنائے جا سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے