اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امن پسندوں پر حملے قابلِ قبول نہیں۔

0
اقوامِ متحدہ کی امن فورس پر حملہ ناقابلِ قبول: انتونیو گوتریس

اقوامِ متحدہ کی امن فورس پر حملہ ناقابلِ قبول: انتونیو گوتریس

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا یہ حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے، یہ حملے بند ہونے چاہئیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ حملے میں 1 فرانسیسی امن پسند شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے صدر ایمانیوئل میکرون نے کہا تھا کہ بین الاقوامی فورس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا لبنانی حکومت کی ذمے داری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا کہ جنوبی لبنان میں ہفتے کی صبح یونیفل پر مسلح گروپ نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے