فضا علی کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ، پیمرا نے نوٹس لے لیا

0
فضا علی کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ، پیمرا نے نوٹس لے لیا

فضا علی کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ، پیمرا نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک بار پھر اپنی نئی ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ویڈیو میں ان کے شوہر انہیں کندھے پر اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں، جس کے ساتھ فضا علی نے ایک جذباتی انداز میں پیغام بھی شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ جن لوگوں کو یہ منظر پہلے بھاری لگا تھا، وہی اب اسے مختلف انداز میں دیکھ رہے ہیں، اور انہوں نے سوال اٹھایا کہ اصل “بوجھ” کس پر تھا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی گئی۔ بعد ازاں پیمرا نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ نجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور وضاحت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں تیسری شادی کی ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے