ایران-امریکا کشیدگی: فضائی سفر مہنگا، ٹکٹوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

0
ایران-امریکا کشیدگی: فضائی سفر مہنگا، ٹکٹوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ایران-امریکا کشیدگی: فضائی سفر مہنگا، ٹکٹوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی فضائی سفر بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کنسلٹنسی فرم ٹینیو کے مطابق اکانومی کلاس ٹکٹ کی اوسط قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجوہات میں تیل کی سپلائی میں خلل، جیٹ فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، اور جنگ کے باعث مختلف ممالک کی فضائی حدود کی بندش شامل ہیں۔ ایئر لائنز کو متبادل اور طویل روٹس اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خلیجی ایئر لائنز کی طویل فاصلے کی پروازیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، جس کے باعث ان روٹس پر ٹکٹوں کی دستیابی کم ہو گئی ہے۔ اگرچہ کچھ حریف ایئر لائنز نے اضافی پروازیں شروع کی ہیں، لیکن طلب کے مقابلے میں سپلائی اب بھی کم ہے۔

رپورٹس کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 85 سے 90 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 150 سے 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ خاص طور پر یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ مہنگے ٹکٹس کا سامنا ہے، جبکہ ہانگ کانگ سے لندن کی پرواز کے کرایوں میں 76 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی ایئر لائنز نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو انہیں پروازوں میں کمی کرنا پڑے گی، جس سے کرایے مزید بڑھ سکتے ہیں۔ ایئر لائنز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی لاگت اور ایندھن کی قلت کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کیے جائیں، جن میں ایئر پیسنجر ڈیوٹی میں کمی اور دیگر مالی سہولتیں شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے