برطانیہ میں پیٹرول چوری کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ، ایندھن مہنگا ہونے سے دباؤ بڑھ گیا

0
برطانیہ میں پیٹرول چوری کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ، ایندھن مہنگا ہونے سے دباؤ بڑھ گیا

برطانیہ میں پیٹرول چوری کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ، ایندھن مہنگا ہونے سے دباؤ بڑھ گیا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)رپورٹس کے مطابق پیٹرول چوروں سے رقم وصول کرنے والی کمپنی “پے مائے فیول” کے تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول چوری کے واقعات میں تقریباً 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ پیٹرول پمپس پر عملے کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں برطانوی صارفین کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ایک عام خاندان کو گاڑی میں پیٹرول بھرانے کے لیے تقریباً 14 پاؤنڈ اضافی جبکہ ڈیزل گاڑیوں کے مالکان کو 27 پاؤنڈ سے زائد اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

جنوبی انگلینڈ میں پیٹرول پمپس کے مالک جوش کے مطابق پہلے ایسے واقعات ہفتے میں ایک یا دو بار ہوتے تھے، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر تقریباً پانچ مرتبہ تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ بغیر ادائیگی پیٹرول حاصل کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے