این ہیتھاوے کو مداح کا قرآن مجید تحفہ، ویڈیو وائرل
این ہیتھاوے کو مداح کا قرآن مجید تحفہ، ویڈیو وائرل
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو لندن میں ایک تقریب کے دوران ان کے مداح نے قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تقریب کے دوران اداکارہ مداحوں کو آٹوگراف دے رہی تھیں کہ ایک مداح نے انہیں قرآن مجید پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اس نے انہیں “ان شاء اللّٰہ” کہتے سنا، وہ یہ تحفہ دینا چاہتا تھا۔ اس پر اداکارہ نے مسکرا کر شکریہ ادا کیا، قرآن مجید وصول کیا اور مداح کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔
اس سے قبل 43 سالہ این ہیتھاوے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک انٹرویو کے دوران “ان شاء اللّٰہ” کہتی سنائی دیں۔ مستقبل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ایک طویل اور صحت مند زندگی کی خواہش رکھنی چاہیے۔
این ہیتھاوے دی پرنسز ڈائیریز، دی ڈیول ویئرز پراڈا اور لیس مزریبلز جیسی کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث عالمی شہرت رکھتی ہیں۔
