علی ظفر کا انکشاف: شاہ رخ خان نے “دردِ ڈسکو” گانے کی پیشکش کی تھی

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انہیں اپنی فلم کے مشہور گانے کے لیے منتخب کرنا چاہا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں علی ظفر نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان کا گانا سن رے سجنیا سننے کے بعد انہیں اپنی فلم کے گانے دردِ ڈسکو کے لیے پیشکش کی تھی اور ان کے کام کو سراہا تھا۔

علی ظفر کے مطابق وہ خود بھی یہ گانا گانے کے خواہشمند تھے، جو اوم شانتی اوم کا حصہ تھا، تاہم اس وقت وہ بھارت میں موجود نہیں تھے اور شیڈول مسائل کے باعث یہ موقع ضائع ہو گیا۔

واضح رہے کہ “دردِ ڈسکو” بعد ازاں سکھویندر سنگھ نے گایا، جبکہ اس کی موسیقی وشال شیکھر نے ترتیب دی۔ یہ فلم باکس آفس پر بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے