پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، ماہی گیری کا شعبہ 20 فیصد متاثر، کشتی مالکان کیلئے سبسڈی اسکیم کا اعلان

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ماہی گیری کے شعبے میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

اپنے بیان میں محمد علی ملکانی نے کہا کہ حکومت کشتی مالکان کیلئے خصوصی امدادی اسکیم متعارف کرا رہی ہے، جس کے تحت فی کشتی مالک کو ایک سے دو لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے تحت 9 ہزار 634 رجسٹرڈ کشتی مالکان کو مالی امداد دی جائے گی۔ بڑی کشتیوں کے مالکان کو فی کشتی 2 لاکھ روپے جبکہ چھوٹی کشتیوں کے مالکان کو فی کشتی ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

وزیر فشریز کے مطابق یہ امداد ایک بار کی ادائیگی ہوگی، جس کا مقصد دو ماہ کے ایندھن کے اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کی رقم ڈیجیٹل طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے