وزیراعظم شہباز شریف کا ہر سال 10 مئی کو “یومِ معرکۂ حق” منانے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کا ہر سال 10 مئی کو “یومِ معرکۂ حق” منانے کا اعلان
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیراعظم Shehbaz Sharif نے ہر سال 10 مئی کو “یومِ معرکۂ حق” کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یومِ معرکۂ حق ملک بھر میں جوش و خروش اور قومی وحدت کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے پر افواجِ پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن صرف چار گھنٹوں میں جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوگیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر طرف پاکستان کے شاہینوں کا غلبہ تھا جبکہ دشمن کے طیاروں کا ملبہ بکھرا ہوا تھا۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے اتحاد کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
