بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، اپریل میں 3.5 ارب ڈالر موصول

0
بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، اپریل میں 3.5 ارب ڈالر موصول

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، اپریل میں 3.5 ارب ڈالر موصول

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے، تاہم مارچ کے مقابلے میں اس میں 7.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے باوجود سالانہ بنیاد پر اضافہ دیکھا گیا ہے، کیونکہ گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 33.9 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ رقم 31.2 ارب ڈالر تھی۔

ملکوں کے حساب سے ترسیلات میں سعودی عرب سے 84 کروڑ 17 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 31 کروڑ 76 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ رقوم ملکی معیشت کے استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے