کِم کارڈیشین کا مدرز ڈے پر انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام، جیل میں قید ماؤں کے لیے خصوصی ملاقات کا اہتمام

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی ریئلٹی اسٹار، ماڈل اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے مدرز ڈے کے موقع پر ایک منفرد اور جذباتی اقدام کرتے ہوئے کیلیفورنیا کی ایک جیل میں قید خواتین کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ کم کارڈیشین دو فلاحی تنظیموں کے تعاون سے جیل پہنچیں، جہاں انہوں نے تقریباً 50 قیدی خواتین کو اپنے بچوں کے ساتھ مدرز ڈے منانے کا موقع دیا۔

کم کارڈیشین نے اس موقع پر کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جو برسوں سے اپنے بچوں اور خاندان سے دور قید کی زندگی گزار رہی ہیں، اور یہ جدائی ایک ایسا کرب ہے جسے اکثر معاشرہ نظر انداز کر دیتا ہے۔ ان کے مطابق ماؤں کو اپنے بچوں سے ملتے، انہیں گلے لگاتے اور دوبارہ خاندان کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹتے دیکھنا ان کے لیے ایک جذباتی اور معنی خیز تجربہ تھا۔

انہوں نے فلاحی اداروں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قید میں موجود خواتین کے لیے امید، محبت اور نئے آغاز کا پیغام ہیں، اور یہ دن ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے