سوات میں خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق
سوات میں خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Swat میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی Malam Jabba کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جا رہی تھی کہ گناجیر کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 11 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ پانچ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں علاج اور ضروری کارروائی کے لیے Saidu شریف Hospital منتقل کیا گیا ہے۔
