ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی

0
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے، جبکہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ دیر، چترال، مالاکنڈ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈی آئی خان میں بھی مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے