آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وزارتِ خزانہ سے مذاکرات شروع
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وزارتِ خزانہ سے مذاکرات شروع
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جہاں وزارت خزانہ کے ساتھ اہم مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو میں اضافہ، مالی اصلاحات، اور حکومتی اخراجات میں کمی پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ تقریباً ایک ہفتے تک بات چیت جاری رہنے کا امکان ہے، جس میں انرجی سیکٹر اصلاحات، نجکاری اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق امور بھی شامل ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے بجٹ تیاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے جبکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مالی نظم و ضبط بہتر بنانے اور بجٹ خسارہ کم کرنے پر اتفاقِ رائے کی کوشش جاری ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن سے ملاقات میں ملکی معیشت، اصلاحات اور آئندہ بجٹ کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
