فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے باہر
فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے باہر
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، تاہم دونوں کھلاڑی تاحال انجری سے صحتیابی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان اور صائم ایوب پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام مکمل کر رہے ہیں۔ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔
