ثنا یوسف قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، ملزم کو سزائے موت

0
ثنا یوسف قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، ملزم کو سزائے موت

ثنا یوسف قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، ملزم کو سزائے موت

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا 27 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے دو چشم دید گواہوں سمیت ملزم کے خلاف مضبوط شواہد پیش کیے۔ فیصلے کے مطابق ملزم کے فنگر پرنٹس مقتولہ کے گھر سے بھی ملے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ استعمال شدہ گاڑی اور پستول بھی ملزم سے برآمد ہوئے، اور یہ ثابت ہوا کہ ملزم نے ملاقات سے انکار پر 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا، جبکہ قتل کا کوئی اور محرک ثابت نہیں ہوا۔

فیصلے کے مطابق ملزم عمر حیات کسی رعایت کا مستحق نہیں، لہٰذا اسے دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی گئی، جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالت نے مزید مختلف دفعات کے تحت سزائیں بھی سنائیں، جن میں 10 سال قید اور جرمانہ (دفعہ 392)، 10 سال قید (دفعہ 499) اور 1 سال قید (دفعہ 411) شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے