ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان کو بھی سخت وارننگ، آبنائے ہرمز پر کسی کا کنٹرول قبول نہیں
امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں اور دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ امریکا کی اتحادی ریاست عمان کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہوگا، ورنہ اسے بھی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں عمان کا ایران کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنا قبول ہوگا؟
اس پر امریکی صدر نے کہا کہ کوئی بھی آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرے گا کیونکہ یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور عمان بھی اس حقیقت کو سمجھتا ہے۔
ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کے سیاسی دباؤ کی پرواہ نہیں ہے۔
