اداکارہ مومنہ اقبال کی مہندی کی دلکش تصاویر وائرل، مداحوں کی بھرپور محبت

0
مومنہ اقبال کی مہندی کی دلکش تصاویر و ویڈیو وائرل

مومنہ اقبال کی مہندی کی دلکش تصاویر و ویڈیو وائرل


اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں ان کی مہندی کی تقریب کی نئی تصاویر مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی مہندی کے لیے سنہری کتان سلک لہنگے کا انتخاب کیا، جس پر نفیس ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھی۔ دوسری جانب ان کے دولہا حمزہ حبیب نے سنہری کام سے مزین سیاہ شیروانی زیب تن کی۔ جوڑے نے رنگ برنگی کشیدہ کاری والی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بنوا کر اپنی خوبصورت جوڑی کو مزید نمایاں کیا۔

مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کے نام محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا، جس میں انہوں نے ’’میرے حمزہ‘‘ کے الفاظ استعمال کیے۔ یہ پیغام مداحوں کو بے حد پسند آیا اور سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مہندی کی تقریب میں اداکارہ نے رسٹ رنگ کا خوبصورت لہنگا چولی بھی زیب تن کیا، جس پر سنہری زردوزی اور ٹلہ ورک کیا گیا تھا، جبکہ جامنی رنگ کے دیدہ زیب دوپٹے نے ان کے برائیڈل انداز کو مزید دلکش بنا دیا۔ روایتی جیولری، ہاتھوں پر رچی مہندی اور سونے کی چوڑیوں نے ان کے دلہن کے روپ کو چار چاند لگا دیے۔

مداح اور شوبز شخصیات سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کی تصاویر کو خوب سراہ رہے ہیں اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے