قلعہ عبداللہ: میزئی اڈا بازار میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
قلعہ عبداللہ: میزئی اڈا بازار میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈا بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو میزئی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ-چمن شاہراہ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
