شانگلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

0
شانگلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

شانگلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک) ضلع شانگلہ کے علاقے رحیم آباد باسی میں کچے مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جب مکان کی چھت اچانک گر گئی اور بچے ملبے تلے دب گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ مقامی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے