قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی، اب کل 10 جون کو طلب
امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے، 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں باضابطہ دستخط ہوں گے: وزیراعظم شہباز شریف۔
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)قومی اقتصادی کونسل (National Economic Council) کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اب یہ اجلاس کل بدھ 10 جون کو صبح ساڑھے 11 بجے منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو اجلاس کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام PSDP سمیت اہم بجٹ امور کی منظوری دی جانی ہے۔
یہ اجلاس پہلے ہی متعدد بار ملتوی ہو چکا ہے، اور اس سے قبل 3، 8 اور 9 جون کو بھی اجلاس نہیں ہو سکا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اب کوشش کی جا رہی ہے کہ کل کے اجلاس میں اہم مالیاتی فیصلوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
