شدید گرمی کی لہر مشرقی یورپ کی جانب بڑھنے لگی، کئی ممالک میں ہنگامی اقدامات

0
شدید گرمی کی لہر مشرقی یورپ کی جانب بڑھنے لگی، کئی ممالک میں ہنگامی اقدامات

شدید گرمی کی لہر مشرقی یورپ کی جانب بڑھنے لگی، کئی ممالک میں ہنگامی اقدامات

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)مغربی یورپ میں تباہی مچانے والی شدید گرمی کی لہر اب مشرقی یورپ کی جانب بڑھ رہی ہے، جہاں جرمنی اور پولینڈ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

برطانیہ، فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں جون کے دوران غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ فرانس میں شدید گرمی کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بلند درجہ حرارت نے ٹرین سروس، بجلی کی پیداوار اور روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے۔

جرمنی میں حکام نے شدید گرمی کے پیش نظر کھیلوں کے مقابلوں کے راستے مختصر کر دیے ہیں، جبکہ مسافروں کو بغیر اضافی فیس ٹکٹ منسوخ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر ایک مخصوص موسمی نظام کے باعث برقرار ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی نے اس کی شدت میں مزید اضافہ کیا ہے۔ عالمی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یہ گرمی مہینے کے آخر تک وسطی یورپ اور بلقان تک پھیل سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے