ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی

0
ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی

ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے یکم سے 6 جولائی کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے، جس کے باعث حبس کی شدت بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران متوقع بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محکمہ موسمیات کی تازہ ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے