ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پنجاب اور خیبرپختونخوا زیادہ متاثر ہوں گے

0
آج سے 25 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

آج سے 25 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی و وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، چکوال، جہلم، گجرات، حافظ آباد، ساہیوال اور اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ دیر، چترال، سوات، کالام، مالم جبہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ وسطی اور بالائی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہ سکتی ہے۔ تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سکھر، جیکب آباد، کراچی اور ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، جبکہ خضدار، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے