عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

0
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، 4 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 25 روپے اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، 4 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 25 روپے اضافہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 5 فیصد تک گر گئی ہیں۔ اس تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج نئی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے رجحان کے مطابق کرے گی۔

اگر عالمی قیمتوں میں کمی کا اثر مکمل یا جزوی طور پر منتقل کیا گیا تو ملک بھر میں پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ تاہم، حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے