اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

0
اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے