جو روٹ نے اسٹیو اسمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر بن گئے

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ہیڈنگلے: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران جو روٹ نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ میں پکڑ کر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر 219واں کیچ تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔ یوں روٹ وکٹ کیپر کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

238 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم ایک بار پھر بیٹنگ میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 38ویں اوور میں صرف 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے شاندار کارکردگی کے نتیجے میں پاکستان کو میچ میں ایک اننگز اور 103 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے